جرم کہانی

لاہور میں ڈاکو راج، 24 گھنٹے میں جرائم کی 500 سے زائد وارداتیں

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف نوعیت کے جرائم کی 503 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں سے جرائم کی 503 وارداتوں کی رپورٹ درج کرائی گئی ہیں، ان میں چوری، ڈکیتی، رہزنی کی وارداتیں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق چور مختلف علاقوں میں 13 گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے، ڈاکوؤں نے مختلف مقامات سے   38 افراد سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے اور درجنوں موبائل فونز چھینے۔

ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر 65 شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھینے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر 6 شہریوں سے موٹر سائیکل اورنقدی چھین لی۔

پولیس نے بتایا کہ شہر میں 65 موٹر سائیکلوں، ایک کار، 10 دیگر گاڑیوں سمیت چوری کی 305 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب  کہ ناجائز اسلحہ کے 32، منشیات کے 52 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس کے مطابق آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ نے 90 اشتہاری اور 80 عدالتی مفرور ملزمان کو پکڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button