پاکستان

حکومت نے آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ مان لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، ایف بی آر مشاورتی کمپنی کارنداز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر آج دستخط کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ مان لیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی ار میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر ایف بی آر مشاورتی کمپنی کارنداز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر آج دستخط کرے گا، برطانوی عالمی تعاون کی ایجنسی مشاورتی کمپنی کارنداز کو ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں مدد فراہم کرتی ہے اور کمپنی کارنداز وزارت خزانہ بینکوں اور مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن میں مدد دے رہی ہے۔

آئی ایم ایف ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، ایف بی آر اپنی ذیلی کمپنی پرال کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کرنا چاہتا تھا تاہم آئی ایم ایف ڈیجیٹلائزیشن پر ایف بی آر کے اقدامات غیر مطمئن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button