کیا تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھنے کے لئے تیار ہوگئی؟
![](https://i0.wp.com/jehanpakistan.pk/wp-content/uploads/2024/02/PTI-3.webp?fit=696%2C334&ssl=1)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ جائيں گے لیکن کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 70 سیٹوں کا تنازع ہے، ان کا فیصلہ ہوجائے تو پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کا قومی اسمبلی میں اپنی جماعت بنانے کے بجائے کسی ایک جماعت میں شامل ہوں گے، جس کا فیصلہ ایک دو دن میں کرلیں گے۔
پی ٹی آئی کے وسیم قادر کی ن لیگ میں شمولیت سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خدشہ تو پہلے سے تھا کہ کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے تاہم یہ خبر غلط ہے کہ ہم نے وفاداریاں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے کامیاب امیدواروں سے استعفے اور حلف نامے طلب کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کریں گے جسے متنازع بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں کے بعد استعفے اور حلف نامے مانگ لیے ہیں۔