سیاسیات

علیم خان اور عطا تاڑر کی کامیابی ہائی کورٹ میں چیلنج

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تاڑر کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے117سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان کی کامیابی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر،الیکشن کمیشن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا کہ علیم خان فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں علیم خان کو فاتح قرار دیاگیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فارم 45 کےمطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کوحتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

این اے127لاہور سے بھی ن لیگی رہنما عطا تاڑر کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا اور مؤقف اختیار کیا کہ عطاتارڑفارم45کےمطابق ہارچکےہیں،ملی بھگت سےفارم47میں فاتح قراردیاگیا، ہمارے پولنگ ایجنٹ کو پولیس نے ریٹرننگ افسر آفس سے باہر نکال دیا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ میری عدم موجودگی میں حلقےکارزلٹ جاری کیاگیا،فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، استدعا ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کاحکم دے اور عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button