تازہ ترینخبریںپاکستان

ووٹ ڈالنے کا کا طریقہ کیا ہے ؟ نہایت آسان طریقہ

آج بروز جمعرات (8 فروری) پوری قوم اس ملک کا مستقبل چنے گی اور اس کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی، اس بار نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کرے گی، لیکن اس کیلئے انہیں جاننا ہوگا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کیا ہے، تاکہ آپ کا ووٹ ضائع نہ ہو۔

اس کیلئے سب سے پہلے تو آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ آپ کا ووٹ کہاں پڑا ہے، آپ کا حلقہ اور پولنگ اسٹیشن کونسا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے ایک ٹیکسٹ میسج سروس متعارف کرائی ہے جو آپ کو یہ تمام معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس کیلئے اپنے قومی شناختی کارڈ (NIC) نمبر 8300 پر میسیج کریں، میسیج بھیجتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ہندسوں کے درمیان خالی جگہ (اسپیس) یا کوئی ڈیش نہ ہو۔

جب آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں گے تو جواب میں آپ کو بلاک کوڈ، سیریل نمبر اور انتخابی علاقے کا نام موصول ہوگا۔

اس کے بعد آپ اپنا اصل شناختی کارڈ لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچیں، واضح رہے کہ اگر آپ فوٹو کاپی، ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ب فارم وغیرہ لے کر گئے تو آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رکھیں کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فونز لے جانے کی اجازت نہیں ہے، اس لئے آپ ووٹنگ کے دوران کوئی تصویر یا سیلفی لینے والے تھے تو اس پروگرام کو کینسل کردیں اور اپنا فون گھر پر یا کسی محفوظ مقام پر چھوڑ دیں۔

تاہم، پولنگ اسٹیشن سے نکلنے کے بعد، آپ اپنے انگوٹھے کی تصویر کھینچ سکتے ہیں جس پر مخصوص سیاہی لگی ہوئی ہوگی۔

دھینا میں رکھیں کہ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ لمبی قطار سے بچنے کے لیے، دن کے وقت جلدی پہنچنے کی کوشش کریں۔ قطار میں اپنی باری کا انتظار کریں، باری آںے پر پریذائیڈنگ آفیسر تصدیق کرے گا کہ آپ کا نام اور انتخابی نمبر فہرست میں درج ہے۔

اس کے بعد افسر آپ کو دو بیلٹ پیپر دینے کے بعد فہرست سے آپ کا نام کاٹ دے گا۔

اگر آپ کے دونوں بیلٹ پیپرز کے پیچھے پریزائیڈنگ آفیسر کے دستخط اور مہر نہ ہوں تو آپ کا ووٹ قبول نہیں کیا جائے گا۔

آپ کو جو دو بیلٹ فراہم کیے جائیں گے ان میں ایک وائٹ (سفید) ووٹنگ پیپر ہوگا جو صوبائی اسمبلی کے لیے ہے، جبکہ سبز بیلٹ پیپر قومی اسمبلی کے لیے ہوگا۔

اس کے بعد، پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی فہرستوں پر آپ کے انگوٹھے کا نشان ایک منفرد، نہ مٹائی جا سکنے والی سیاہی کا استعمال کرتے ہوئے لگائے گا۔

یہ اس بات کو ظاہر کرے گا کہ آپ نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔

بیلٹ پیپر کا یہ حصہ پریزائیڈنگ افسران اپنے ریکارڈ کے لیے اپنے پاس رکھیں گے۔

یقینی بنائیں کہ بیلٹ پیپرز میں یہ چیزیں شامل ہوں
الیکشن کمیشن کا نشان یا واٹر مارک
نو کانوں والی سرکاری مہر
بیلٹ پیپرز کے ساتھ کاغذ یا کوئی اور چیز منسلک نہ ہو
اس کے بعد، آپ کو پولنگ کی جگہ لے جایا جائے گا۔ دیکھ لیں کہ وہاں کوئی اور موجود تو نہیں یا آپ کو کسی مخصوص شخص کے لیے ووٹ دینے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیلٹ پیپرز کو صحیح طریقے سے تہہ کرنے سے پہلے سیاہی خشک ہو۔

بیلٹ پیپر کو درست طریقے سے فولڈ کرنا لازمی ہے ، اس کے لیے آپ بیلٹ پیپر کو دائیں طرف سے دو تہیں لگانی ہوں گی اس کے بعد اسے لمبائی کے رخ اوپر سے نیچے کی جانب فولڈ کریں،، بصورت دیگر آپ کا ووٹ ضائع ہوسکتا ہے۔
ووٹنگ بوتھ پر جائیں اور سبز بیلٹ پیپر کو سبز ڈھکن والے باکس میں اور سفید بیلٹ پیپر کو سفید ڈھکن والے باکس میں ڈال دیں۔

مبارک ہو!!! آپ نے اپنا ووٹ کا حق استعمال کر لیا۔۔۔!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button