دنیا

غزہ میں 10 ہزار سے زائد بچے شہید، ناموں کی فہرست جاری

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور بربریت کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں ملبے تلے دبے ہیں اور ان میں اکثر کے بارے میں امکان یہی ہے کہ وہ بھی اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے۔

اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی کو بچوں کا قبرستان قرار دیا ہے جس میں ہر 15 منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہوتا ہے یا یہ کہ غزہ میں ہر 100 میں سے ایک بچہ ابدی نیند سلا دیا جاتا ہے۔

7اکتوبر سے جاری غزہ جنگ پر براہ راست خبریں پہنچانے والے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے شہید ہونے والے ہزاروں بچوں کے ناموں کی فہرست تیار کی ہے۔

اس لسٹ میں بچوں کو ان کی عمر کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ والدین یا سرپرستوں کے نام بھی شائع کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button