دنیا

غزہ میں 24 فوجیوں کی ہلاکت کی بتائی گئی اسرائیلی وجہ غلط نکلی

غزہ میں 24 فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق بتائی گئی اسرائیلی وجہ غلط نکلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ میں غیر قانونی بفرزون بنانے کی کوشش میں تھے، حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو بفرزون بنانے کے دوران نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی عمارتیں گرانے کے لیے بارود بچھا رہے تھے کہ اس دوران حماس نےحملہ کیا اور اسرائیلی فوجی اپنے ہی بچھائے گئے بارود کا نشانہ بن گئے۔

اس سے قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ یرغمالیوں کو بازیاب کرنے کی کوشش میں فوجی مارے گئے۔

واضح رہے کہ پیر کو اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ وسطی غزہ میں 2 عمارتیں دھماکے سے تباہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں 21 فوجی ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button