کاروبار

نواز شریف ملک کی معیشت کے کامیاب معاشی مینجر ثابت ہوئے٬ بلوم برگ

معروف امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ تین دہائیوں میں نواز شریف نے اپنے مخالفین کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس وقت عمران خان 57 فیصد اور نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی، گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، سیاسی مخالفین کے مقابلے میں 30 سال میں نواز شریف کی معاشی کارکردگی بہترین رہی۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی مشکلات کی درجہ بندی میں نواز شریف نے اپنے سیاسی حریفوں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی اور بلال بھٹو زرداری کی جماعت پیپلز پارٹی سے بہتر کارکردگی دکھائی۔
بلوم برگ کے مطابق ’مزری انڈیکس‘میں مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر معاشی مشکلات کو دیکھ کر کسی حکومت کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ اور موازنہ کیا جاتا ہے، 1990ء سے اب تک کے ادوار میں سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، عمران خان اب بھی مقبول سیاست دان ہیں لیکن جیل میں ہیں اور اب نواز شریف 8 فروری کو اقتدا ر کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق حالیہ سروے میں عمران خان 57 فیصد اور نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ میں نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا، عوام نواز شریف کو شک کا فائدہ دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button