دلچسپ و حیرت انگیز

حوثیوں کے ترجمان نے برطانوی صحافی کو لاجواب کردیا

یمن کے حوثی گروپ کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں میزبان کو ہی لاجواب کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان نے حوثی گروپ کے ترجمان محمد علی الحوثی سے انٹر ویو کے درمیان پوچھا کہ یمن غزہ سے میلوں دور ہے ، پھر آپ فلسطینیوں کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟

اس سوال پر حوثی ترجمان نے جوابی سوال داغ دیا اور پریزنٹر سے ہی پوچھا کہ کیا بائیڈن اور نیتن یاہو ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ کیا وہ قابض ملک سے میلوں دور ہیں؟ یہ سن کر میزبان لاجواب ہوگئیں۔

حوثی گروپ کے ترجمان محمد علی الحوثی نے کہا کہ ان کا مؤقف ہے کہ فلسطین میں امریکی اور یورپی مشینوں کو جارحیت، جنگ اور دہشت گردی سے روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button