سپورٹس

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بطور کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کے فیصلے کو میچ کے پہلے ہی اوور میں خود صحیح ثابت کردیا، انہوں نے دوسری ہی گیند پر ڈیون کونوے کو صفر پر کیچ آؤٹ کرایا۔

آکلینڈ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پِچ بولنگ کے لیے سازگار ہے، اس لیے پہلے بولنگ کو ترجیح دی، کوشش ہوگی نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کرسکیں۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ بدقسمتی سے مچل سینٹنر ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

آج میچ میں عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ہے، اس موقع پر کوچز عمر گل اور سعید اجمل نے انہیں کیپس دیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار، تیسرا 17، چوتھا 19 اور آخری میچ 21 جنوری کو شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button