پاکستان

پنجاب میں شدید سردی، چھوٹے بچوں کی 19 جنوری تک چھٹی

پنجاب میں شدید سردی اور بچوں میں نمونیہ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں میں پریپ، نرسری اور کلاس ون کے بچوں کو 19 جنوری تک چھٹی دے دی گئی۔

دیگر کلاسز کے طلبہ، اساتذہ اور ملازمین ماسک اور گرم کپڑے پہن کر آئیں گے، بیمار بچہ مکمل صحت مند ہونے تک اسکول نہیں آئے گا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم کےعلاوہ کوئی بھی گرم کپڑا پہننے کی اجازت ہوگی۔

31 جنوری تک اسمبلی اور تمام آوٹ ڈور سرگرمیاں بند رہیں گی، 19 جنوری تک کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں لیےجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button