سیاسیات

دانیال عزیز کا ن لیگ کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ اسپتال میں تھا، اس لیے پارٹی ٹکٹ کےلیے اپلائی نہیں کرسکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انجان آدمی، جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اُس کو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ یہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہوئی، جو پرانے ہیں، انہوں نے اپنا زور کیا ہے، ضد پکڑ لی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے سب سے اہم معاملہ مہنگائی ہے، میں انتخابات میں حصہ لوں گا، میں نے مہنگائی ختم کرکے دکھانی ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ  اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں بات کرتا رہوں گا، میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔

اس پر صحافی نے استفسار کیا کہ آپ باقی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ن لیگ کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گے؟ دانیال عزیز نے جواب دیا، جی بالکل ایسا ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کو نوازنا ہے جو مہنگائی کے ذمے دار ہیں تو پھر ایسا ہی سہی، الیکشن ضرور لڑوں گا مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔

دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ میری اہلیہ آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گی، میں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button