پاکستان

لاہور میں لوگ کس پر اسرار بیماری کا شکار ہو رہے ہیں؟ پتہ چل گیا

حالیہ سردیوں میں پاکستان خاص طور پر لاہور میں پراسرار طور پر شدید بیمار پڑ رہے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف رائے پائی جا رہی تھی کہ کرونا ہے یا پھر کچھ اور۔ اب یہ معلوم ہوگیا ہے کہ معاملہ کیا ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے۔ حکام قومی ادارہ صحت کا بتانا ہے کہ انفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کے نتیجے میں پورے ملک میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں، پاکستان میں کووڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان بھر سے انفلوئنزا کے ہر ہفتے ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ، زکام اور بخار آر ایس وی وائرس کی وجہ سے ہو رہا ہے، انفلوئنزا بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، انفلوئنزا سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، انفلوئنزا ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button