استحکام پارٹی کی جنرل سیکریٹری انفارمیشن اور سینئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پاڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کسی کے سگے نہیں تھے حتی’ کہ فیض حمید کے بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف پنکی پیرنی کے فیض کو جانتے تھے اور مانتے تھے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنکی پیرنی یعنی کہ مرشد کے اشاروں پر فیصلے ہوتے تھے۔ وہ خواب سناتی تھیں اور اس خواب کے تحت ہونے والے فیصلوں پر ہی معاملات طے ہوجاتے۔ فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا کہ پنکی پیرنی اور فرح گوگی کا راج تھا۔ ان سے سینگ اڑانے پر ان سے استعفی’ لے لیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے اس انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری کو چالاک اور مولانا فضل الرحمان کو شرارتی قرار دیا۔ یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پنجاب حکومت کی ترجمان رہیں۔ جبکہ انہیں وہاں سے ہٹا کر وفاق بھی منتقل کیا گیا اور پھر انکی راہیں جدا ہوگئیں
Read Next
17/10/2024
ملتان ٹیسٹ میں ساجد خان نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا؟
17/10/2024
فلسطینیوں کے بچے کھچے مال پر اسرائیلی فوج کا راج، بچیوں کی اسکرٹس پہننے کی ویڈیو وائرل
17/10/2024
معاشی بدحالی کے باوجود حکمرانوں اور جرنیلوں کی شاہ خرچیاں جاری ہیں
17/10/2024
عروب جتوئی اور ڈکی بھائی میں طلاق ہو رہی ہے؟ آخر معاملہ کیا ہے ؟
17/10/2024