تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

پونیت سپر سٹار نے ہاتھ جوڑ کر انڈین اداکارہ کو شادی کےلیے پروپوز کر دیا

شوخ و چنچل انداز اور اپنے بولڈ لباس سے مشہورہونے والی بھارتی ٹیلی ویژن کی متنازع اداکارہ عرفی جاوید کی محبت میں گرفتار مداح نے ویڈیو پیغام جاری کرکے نئی کہانی کا آغاز کردیا۔

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید جو ہر گزرتے دن کبھی اپنے لباس کے سبب تو کبھی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز سے موضوع بحث اورخبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی عرفی جاوید نے ٖاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنی محبت میں گرفتار مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش دنیا کے سامنے آشکار کردی

ویڈیو میں 2.9 ملین فالوورز رکھنے والا پرکاش کمار نامی شخص عرفی جاوید سے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کرتا سنائی دے رہا ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے پرکاش کمار کا اپنے ویڈیو پیغام میں ہاتھ جوڑ کر عرفی سے اعتراف محبت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’عرفی میں کافی دنوں سے ایک بات کہنا چاہ رہا ہوں کہ میں تم سے بے حد محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں’۔

پرکاش کاکہنا تھا کہ’مجھے آپ جیسی لڑکی کی تلاش تھی ،میرے پیار کو قبول کرلو کیونکہ میں آپ سے شادی کرناچاہتا ہوں۔’

عرفی جاوید کی محبت میں گرفتار اس مداح کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو پونیت سپراسٹار کے نام سے مقبول پرکاش کمار مذاحیہ ویڈیوز کے سبب سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے جسکا اندازہ انکے ملین فالورز سے لگایا جاسکتا ہے۔

صرف یہی نہیں اکثر و بیشتر مزاحیہ میمز میں بھی پرکاش کمار اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button