تازہ ترینخبریںسیاسیات

شوکت ترین نے پی ٹی آئی اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی سے علیحدہ ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور ٹیکسلا سے سابق صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button