تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل کے فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے میزائلی حملے، بھاری جانی اورمالی نقصان

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل، جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے الجلیل میں صیہونی بستی پر داغے گئے- صیونی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس میزائل کے الجلیل پر گرنے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے اسی طرح شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے بقعاتا میں بھی خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنی گئی۔

حزب اللہ لبنان نے کل بھی ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں بیاض بلیدا، جل العلام، الجرداح ، زرعیت اور حرج شتولا میں واقع صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملے کرکے دشمن کو بھاری جانی اورمالی نقصان پہنچایا ہے۔

حالیہ دنوں میں غزہ پر صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم کے بعد فلسطینی عوام کی حمایت میں حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں اس حکومت کےمتعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے ان علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button