تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟

اگر آپ اپنے یا اپنی شریک حیات کو خون کھولانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں تو ایک نئی طبی تحقیق نے اس دعویٰ کو درست ثابت کردیا ہے۔

پہلے تو اکثر مذاق میں یہ کہا جاتا تھا کہ شادی لوگوں کا بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتی ہے لیکن اب تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔

جی ہاں !! امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک جوڑے کے درمیان خراب تعلق کا نتیجہ بہت خطرناک صورت میں سامنے آتا ہے کیونکہ شادی شدہ جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

تحقیق میں مردوں کو اس حوالے سے زیادہ حساس قرار دیا گیا ہے جن کی اپنی بیویوں سے تو تو میں میں کے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 1089، امریکا کے 3989، چین کے 6514 اور بھارت کے 22 ہزار 389 جوڑوں کے بلڈ پریشر کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ان افراد سے بلڈ پریشر کی تاریخ معلوم کی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ برطانیہ کے 47 فیصد جوڑے بلڈ پریشر کے شکار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button