تازہ ترینخبریںدنیا

غزہ میں اسرائيلی فوجیوں کی ہلاکتیں 380 ہوگئيں

7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں اسرائيلی فوجیوں کی ہلاکتیں 380 ہوگئيں۔

امریکی میڈيا کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے 58 اسرائیلی فوجی مارے گئے، اسرائيلی وزیراعظم اور وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق حماس سے ڈیل کی تردید کردی۔

بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی جلد رہائی سے متعلق کوئی ڈیل نہیں کی گئی، یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بہت ساری غلط اطلاعات ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضامند ہوگئے ہیں۔ پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 12 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button