پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز ہو گیا۔
پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق بندرگاہ پر کنٹینر ویسل شپ ڈی پی ورلڈ نجی کمپنی کے ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا ہے۔ ویسل کنٹینرز شپ سے سامان کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ملک بھر سے امپورٹرز کی ڈیلوری لے کر ویسل کنٹینرز شپ آج کراچی پہنچا ہے۔ سنگاپورین لی ہاروی ویسل شپ سعودی عرب کے شہر جدہ سے آج پورٹ قاسم پہنچا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کنٹینر ویسل شپ سامان منتقلی کے بعد مزید ڈیلوری کیلئے کل بھارت روانہ ہو جائے گا۔ کنٹینر ویسل شپ جہاز جدہ سے کراچی دو دن سفر طے کرکے پہنچا ہے۔