تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سوئی ناردرن کی کارروائی: غیر ملکی موبائل فون کمپنی کا گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

گیس چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی موبائل فون کمپنی کے گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک میں ریجنل ٹیم نے ایک موبائل فون ٹاور پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی کنکشن کے ذریعے جنریٹر چلتا ہوا پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاور کے لیے سوئی ناردرن کی آٹھ انچ مین گیس لائن سے دو سو فٹ طویل پائپ کے ذریعے گیس چوری کی جارہی تھی۔

مذکورہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل کمپنی کی ملکیت ہے۔ سوئی ناردرن نے فوری طور پر غیر قانونی کنکشن منقطع کرتے ہوئے جنریٹر اور دیگر سامان ضبط کرتے ہوئے موبائل فون کمپنی کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button