تازہ ترینخبریںسیاسیات

صدرعلوی کے ٹویٹ پر پی ٹی آئی ترجمان کا بیان

پاکستان تحریک انصاف نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر مملکت کا ٹوئٹ ہر لحاظ سے غیر معمولی، تشویش ناک اور ناقابل تصور ہے،

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کے ٹوئٹ کے بعد قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرمملکت کے ٹوئٹ نے ریاستی نظم میں اوپر سے نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو بے نقاب کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے بتایا کہ صدر کے ٹوئٹ کے مندرجات کا ہر زاویے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں،اس کے مفصل جائزے کے بعد اپنا لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کیا کہا؟

عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے بلکہ ان کے عملے نے ان کی مرضی اور حکم کو مجروح کیا ہے۔

’میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا، عملے سے کہا تھا بغیر دستخط بلوں کو مقررہ وقت پر واپس کر دیں۔ میں نے اپنے عملے سے کئی بار پوچھا کہ بل واپس کر دیے ہیں لیکن عملے نے یقین دہانی کروائی کہ بل واپس کر دیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ سب جانتا ہے اور یقین ہے کہ وہ مجھے معاف کر دے گا، ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button