’ملک کی قیادت کے لیے اعتماد کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں: نگران وزیر اعظم

پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ ملک کی قیادت کے لیے اعتماد کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں۔
ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ’اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کا موقع ملا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ملک کی قیادت کے لیے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔‘
واضح رہے کہ سنیچر کے روز سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو پاکستان کا آٹھواں نگران اعظم تعینات کیا گیا ہے اور ان کا تعلق بلوچستان کے پشتونوں کے معروف کاکڑ قبیلے سے ہے۔
انھوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’سب سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔‘
یاد رہے کہ انوارالحق کاکڑ 2018ء میں بلوچستان عوامی پارٹی سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ وہ بلوچستان سے بننے والے دوسرے نگراں وزیراعظم ہیں۔
اس سے قبل بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس میرہزارخان کھوسہ بلوچستان نگراں وزیراعظم رہے۔