تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبہ پاکستان کو نئے دورمیں داخل کریگا

ماہرین نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سےمتعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کوٹیکنالوجی کے نئے دورمیں داخل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاح تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر بین الاقوامی اور ملکی ماہرین نے این اے ایس ٹی پی منصوبے پر اظہارِ اطمینان کیا۔

ماہرین کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کوٹیکنالوجی کے نئے دورمیں داخل کرے گا، جی ایم سائیبر کوزہ نوراللہ کا کہنا تھا کہ این اے ایس ٹی پی بہت بڑا منصوبہ ہے اور ہمیں اس کا حصہ ہونے پر فخر ہے، ان شااللہ مستقبل میں ہم اپنا علم یونیورسٹیز اسٹوڈنٹس اور ٹرینرز کو منتقل کریں گے۔

ڈی جی این اے ایس ٹی پی اسد اکرام نے کہا کہ این اے ایس ٹی پی ایک لینڈ مارک منصوبہ ہے، اس کا مقصد پاکستان میں ایرواسپیس ٹیکنالوجی میں ترقی لانا ہے۔

سی ٹی اوبیکار سیلکوک بیرک تار نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں سب سے بڑی تبدیلی ہائی ٹیکنالوجی سے آتی ہے، نوجوان ٹیمیں مل کرتعاون کے ساتھ دنیا بدل رہی ہیں۔

کوآرڈینیٹر سائیبرکوزہ صبا قمر نے کہا کہ ہم این اے ایس ٹی پی میں لوگوں کو روزگار کے بہت سے مواقع فراہم کر رہے ہیں، روزگار کی فراہمی ہمارے ملک کی معیشت میں بہت بڑاحصہ ڈالے گا۔

منیبہ حسیب نے کہا کہ سائیبرکوزہ اور این اے ایس ٹی پی نے بہت اچھا اور بہترین پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، ان پلیٹ فارم نے ہمارے آئیڈیاز کو ریفائن کر کے ہمیں خوداعتمادی دی ہے، اس سے ہم ملک کی معیشت کو بہترین انتخاب پر لے جاسکیں گے۔

رمشہ شیروانی ہماری مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہمیں یہ بہترین موقع ملاہے، رحمت فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ترکی دوستی زندہ باد، میں ہمیشہ شکرگزاررہوں گی اس موقع کے لیے جوسائیبرکوزہ نے ہمیں دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button