تازہ ترینخبریںپاکستان

سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سو دو شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سو دو شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے، تمام ملزمان کومکمل قانونی حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کےحوالےسےسپریم کورٹ میں کیس چل رہاہے، حقائق کاجانناسمجھنابہت ضروری ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ملک بھرمیں17اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں، یہ عدالتیں 9مئی کے بعد قائم نہیں کی گئیں، اس ایکٹ کےتحت عدالتیں فعال تھیں، ثبوت ،قانون کےمطابق سول کورٹس نےکیسزکوملٹری کورٹس میں منتقل کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک سو دو شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور اوریہ عمل جاری ہے ان تمام ملزمان کومکمل قانونی حق حاصل ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں اپیل کا حق انہیں حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ آئین پاکستان اورقانون کاکئی دہائیوں سےحصہ ہے، سزااورجزاہرانسانی معاشرے مذہب اور آئین پاکستان کاحصہ ہے ، سزاجرم کےمطابق ہونی چاہئے، ہمارے لئےآئین پاکستان سب سےمقدم ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف 13 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے آپریشن کیے، 1 ہزار 172 دہشت گردوں کوواصل جہنم کیاگیا، آپریشن کےدورا ن95آفیسرزاورجوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ آخری دہشت گردتک جاری رہےگی اور وطن عزیزکودائمی امن کاگہوارہ بنائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button