تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

سبز چائے، ہری سبزیاں اور لیموں پھیپڑوں کیلئے انتہائی مفید، ماہرین

ماہرین صحت کے مطابق کھانے پینے کی پانچ اشیا ایسی ہیں جو کہ آپ پھیپڑوں کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔

گرین ٹی:

ان میں سب سے پہلی چیز گرین ٹی یا سبز چائے ہے۔ سبز چائے اینٹی آکسی ڈینٹس (عمل تکسید کو روکنا) اجزا پر مشتمل ہے جو انفلمیشن (سوزش) کو کم کرنے کے ساتھ پھیپھڑوں کی صحت برقرار رکھتا ہے۔

اوٹس:

دوسرے نمبر پر اوٹس کے ساتھ بیریز ہیں، یعنی جو اور بیری کے ساتھ دودھ کا استعمال ہے۔

اوٹس پھیپڑوں کےلیے بہت فائدہ مند ہے جبکہ رس بیری اور بیریز میں بکثرت اینٹی آکسی ڈینٹس (عمل تکسید کو روکنا) پائے جاتے ہیں۔

چقندر:

تیسرے نمبر پر چقندر ہیں۔ زیر زمین پائی جانے والی یہ سبزی ہے جسے بعض ماہرین پھل بھی کہتے ہیں، یہ خون کی شریانوں کو پرسکون رکھنے کے ساتھ ان میں آکسیجن لینے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

اسے آپ مختلف پکوان میں استعمال کرنے کے ساتھ اسکا جوس بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔

ہری سبزیاں:

چوتھے نمبر پر ہری سبزیاں ہیں۔ ان میں پالک، لہسن اور بروکلی سمیت دیگر سبزیاں شامل ہیں، جن میں اینٹی آکسی ڈینٹس بکثرت موجود ہوتا ہے جو انفلمیشن (سوزش) کو کم کرنے کے ساتھ پھیپھڑوں کی صفائی کا عمل بھی جاری رکھتا ہے۔

لیموں:

پانچویں نمبر پر لیموں کا گرم پانی کے ساتھ استعمال ہے۔

واضح رہے کہ لیموں اور گرم پانی پر مشتمل مشروب جسم میں پانی کے مقدار کو برقرار رکھتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button