تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ایک مفرور شخص لندن سے بیٹھ کر ملک چلا رہا ہے

 پیپلزپارٹی رہنما اور ماہر قانون دان سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ایک مفرور شخص لندن سے بیٹھ کر ملک چلا رہا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا وہ غدار ہے جبکہ ایک مفرور شخص لندن سے بیٹھ کر ملک چلا رہا ہے، اشرافیہ کا ملک نہیں بننے دیں گے، آئین کو بحال کرائیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم سرزمین بے آئین میں سانس لے رہے ہیں، جو آئین کو نہیں مانتے ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ آج ضیا الحق کے ظلم سے زیادہ حالات خراب ہیں، ضیا نے لوگوں کو کوڑے لگائے مگر خواتین پر ہاتھ نہیں ڈالا، شیریں مزای کو بیٹی ایمان مزاری کی دھمکی دی گئی، جس پر بھی ایسا وقت آئے گا سب توبہ کرجائیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ دنیا سے بھکاری بن کر بھی بھیک نہیں مل رہی، ظلم کی ریاست چل سکتی ہے بے انصافی کی ریاست نہیں۔

ماہر قانون دان نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن کیوں نہیں ہوئے، سپریم کورٹ نوٹس لے، کہتے ہیں پیسے نہیں اتنی بڑی کابینہ رکھی ہے ان کے لیے پیسے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قید خانہ بنادیا گیا ہے اب دھرتی وکلا کو پکار رہی ہے، آئین اور قانون کے بغیر کالے کوٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button