تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

شہریار آفریدی کے کیس میں اسلام آباد پولیس کا جواب غیر تسلی بخش قرار

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں پیش نہ کرنے کے کیس میں اسلام آباد پولیس کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں پیش نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے ریماکس دیے کہ تفتیشی افسر نے صرف دکھاوے کیلیے لیٹر ایک سے دوسری جگہ لکھ دیا۔

عدالت نے کہا کہ ذمہ داری ایک سے دوسرے پر ڈالنا عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی کوشش ہے، عدالتی حکم کی ابھی بھی خلاف ورزی جاری ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی جاری رہی تو شوکاز جاری کرنے کا سوچیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ توہین عدالت معاملے میں آئی جی سے لے کر آئی او تک سب کو بے نقاب کیا، اسٹیٹ کونسل آئندہ سماعت پر آئی جی سے لے کر آئی او تک افسران کی لسٹ دے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی جاری رہی تو آئی جی کو طلب بھی کر سکتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button