تازہ ترینخبریںدنیا

آئی ایم ایف کا بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 50 روپے فی لیٹر لیوی کو ناکافی قرار دے دیا۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ مالیاتی فنڈ نے پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے 9 جائزہ مکمل کرنے کیلیے لیوی بڑھانے کی شرط عائد کی ہے، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی نہ بڑھانے پر آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، مالیاتی فنڈ نے ایف بی آر ٹیکس ہدف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

’آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹیکس وصولی کی کوششیں ناکافی قرار دیں۔ اس نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اقدامات بھی ناکافی قرار دیے ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔‘

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9200 ارب مقرر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے 869 ارب کی لیوی جمع کرانے کیلیے لیوی کا ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button