تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

جس کو نو مئی سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا وہی ان واقعات میں ملوث تھا

چیئرمین تحریک انصاف  نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ 9 مئی کے واقعات سے آخر کسی کو تو فائدہ ہوا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف  نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں دعوی کیا ’ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، جس کو نو مئی سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا وہی ان واقعات میں ملوث تھا۔‘

چیئرمین تحریک انصاف نے کسی کا نام لیے بعیر کہا ’جس طرح کی کارروائیاں چل رہی ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھ ہی نہیں سکتا۔ ہمارے ملک میں ایک طبقہ قانون سے بالاتر ہے۔‘

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ’ ہمارا کارکن اب بھی ساتھ کھڑا ہے، یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید سب ڈٹے ہوئے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے آکر بتایا کہ ان کو ایجنسیوں نے ٹارچر کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button