تازہ ترینخبریںپاکستان

موجودہ حالات میں آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان نہیں چلایا جا سکتا، شبر زیدی

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ماہر معیشت شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان چلا سکتا ہے تو صرف بے وقوف بنا رہا ہے۔

ماہر معیشت شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر کی عمارت میں آئی ایم ایف کے لوگ بجٹ بنانے میں ساتھ بیٹھے ہیں، کیا آئی ایم ایف نے بجٹ میں نہیں کہا کہ ہماری تجاویز شامل کریں گے؟

شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان نہیں چلایا جا سکتا، حالات اس نہج پر چلے گئے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ راستہ نہیں، اس کی تجاویز مان کر ہی آگے بڑھ سکتا ہے ورنہ کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کسی کے تابع نہیں اور کسی کی ہدایت پر نہیں چلتا، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ الیکشن کرائیں اور نئی حکومت کو معاملات دے کر آگے بڑھیں۔

آج وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف عہدیدار کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں، امید ہے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو پلان بی موجود ہے، بجٹ میں کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، آئی ایم ایف پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button