تازہ ترینخبریںپاکستان

مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی کہانی پر مولانا کیا کہتے ہیں؟

مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی کہانی پر مولانا کیا کہتے ہیں؟

مولانا طارق جمیل نے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی موجودگی کے دعوؤں پر خاموشی توڑ دی۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ کہا کہ وہ خود پر لگے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اور وہ سب کو کھلی آفر دے رہے ہیں کہ جو بھی چاہے اس معاملے کی تحقیق کروالے۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک بے ایمانی کا ایک بھی روپیہ نہیں کھایا اور نہ ہی اپنی اولاد کو کھلایا ، اگر اس عمر میں آکر یہ کام کرنا ہوتا تو انکی 52 سال کی محنت تو ضائع گئی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نہ انکے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہیں اور نہ ہی انکے بیٹے کسی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے مالک ہیں۔ مولانا طارق جمیل کے حوالے سے ایک نجی چینل نے یہ دعوی کیا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں اور انکے بیٹے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button