تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

ناریل کا عام سا تیل آپ کے ہزاروں روپے کیسے بچا سکتا ہے ؟ جانیے حیران کن نتائج

ناریل کا عام سا تیل آپ کے ہزاروں روپے کیسے بچا سکتا ہے ؟ جانیے حیران کن نتائج

ناریل کے تیل کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے اور کئی افراد اسے کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
چند روپے کے تیل سے آپ ایسے متعدد کام کرسکتے ہیں جس سے ہزاروں روپے بچانا ممکن ہو جاتا ہے۔

میک اپ ہٹانا ممکن ہے :-

ناریل کے تیل سے آنکھوں کے میک اپ کو آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے تیل کی معمولی مقدار روئی یا میک اپ پیڈ پر ڈال کر آنکھوں کے گرد صفائی کریں۔

کھڑے ہو جانے والے بالوں کو ٹھیک کریں:-

اگر بال اوپر کی جانب کھڑے ہوگئے ہیں اور واپس نیچے نہیں آرہے تو ناریل کی تیل کی معمولی مقدار ہاتھ میں لے کر انگلیوں کے ذریعے بالوں میں لگائیں۔ اس سے بال ٹھیک ہو جائیں گے اور وہ چکنے بھی نہیں ہوں گے۔

جسمانی بو دور کریں :-
ناریل کے تیل میں ایسا ایسڈ ہوتا ہے جو جسمانی بو کا باعث بننے والے بیکٹریا کو ختم کرتا ہے۔ تو ناریل کے تیل کی معمولی مقدار کو بغلوں میں لگانے سے جسمانی بو کو دور رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آنکھوں کے گرد جھریاں کم کریں:-
ناریل کے تیل کو آنکھوں کی کریم کے طور پر استعمال کرکے جھریوں کو کم کرنے اور جِلد کو ہموار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ناریل کے تیل سے کولیگن نامی ہارمون بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے، یہ ہارمون جِلد کو جوان رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

لپ بام کے طور پر استعمال کریں:-
ناریل کے تیل کو پھٹ جانے والے ہونٹوں کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جوؤں کا خاتمہ:-
اگر جوؤں سے پریشان ہیں تو بالوں میں کچھ مقدار میں سیب کا سرکہ لگائیں اور جب وہ خشک ہوجائے تو پھر ناریل کے تیل کی مالش کریں۔ تیل کو رات بھر لگا رہنے دیں جس دوران جوؤں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا، جس کے بعد کنگھی سے سر صاف کرلیں۔

دانتوں کی سفیدی:-
ناریل کا تیل دانتوں میں جم جانے والے plaque کو ہٹانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے جس سے دانتوں کی سفیدی بحال ہو جاتی ہے۔اس مقصد کے لیے اعلیٰ معیار کا ناریل کا تیل خریدیں اور ایک سے 2 چائے کے چمچ تیل سے 10 سے 30 منٹ تک کلیاں کریں۔

سانس کی بو دور کریں:-
ناریل کے تیل سے کلیاں کرنے سے منہ میں موجود بو کا باعث بننے والے بیکٹریا ختم ہوتے ہیں۔اس کے لیے ناشتے سے 10 سے 20 منٹ قبل ناریل کے تیل سے کلیاں کریں اور پھر پانی سے منہ صاف کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button