تازہ ترینخبریںسیاسیات

ثابت ہوا کہ جیلیں کاٹنے کا حوصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ہے: اینکر اقرار الحسن

نو مئی کے واقعات کے بعد سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی بوجھ تلے بکھر رہی ہے۔ ایسے میں ایک جانب انکے رہنما دھڑا دھڑ پارٹی چھوڑتے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ملک کے نامور صحافی بھی جماعت اور اسکے لیڈران کو معافی دینے کو تیار نظر نہیں آتے۔ شیریں مزاری کی جانب سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کو چھوڑنے پر اے آر وائی کے معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پس یہ ثابت ہوا جیلیں کاٹنا کا حوصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ہی ہے ۔

یاد رہے کہ یہ ٹویٹ انہوں نے اس وقت کی جب تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اب میرے بچے ، والدہ اور میری صحت ترجیح ہے، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔ انہوں نے تحریکِ انصاف کو باقاعدہ طور پر خیر آباد کہہ دیا ہے ۔ اس حوالے سے یہ بھی اہم ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر سیاسی نوعیت کے کریک ڈاونز کے دوران کسی مرکزی رہنما نے پارٹی کو خیر آباد نہیں کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button