تازہ ترینخبریںپاکستان

جی ایچ کیو پنڈی پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی شناخت ہوگئی

پُرتشدد کارروائیوں میں شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور جی ایچ کیو پنڈی پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔

شناخت کیے جانے والے ملزمان میں افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک، عاصم خورشید، زاہد علی شاہ گیلانی، کاشف خان، منیزا احمد، جہانگیر احمد، محمد عثمان قریشی، ابوبکر احمد، پیرزادہ شہباز، انصر جاوید اور حماد خان شامل ہیں۔

حکومتی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے اور دنگا فساد کرنے والوں پر قانون کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار کیلیے سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت ادریس کے نام سے ہوئی تھی۔ ملزم ضلعی سرکاری ادارے کا ملازم بتایا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی واضح کہہ چکے ہیں کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی تھی

اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے سیاہ دن کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button