تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

امید صرف عدلیہ ہے، عمران خان کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے عدلیہ سے امیدیں وابستہ کر لیں، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’امید صرف عدلیہ ہے۔‘‘

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’’اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے کمزور جمہوریت ہے، ایسے میں امید صرف عدلیہ ہے۔‘‘

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت خوف زدہ ہے، انھیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشت گرد ہوں۔

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کس ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یا نظر بند کیا جاتا ہے، انھوں نے کہا ’’حکومت کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button