تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

اگر یونان میں کوئی آپ پر سیب پھینکے تو اس کا مطلب کیا ہوگا؟

اگر آپ یونان میں ہوں اور کوئی آپ پر سیب پھینکے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ وہ آپ کو مار رہا ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔

قدیم یونان میں جہاں عجیب وغریب عقائد و رواج معاشرے میں عام تھے۔ اسی میں ایک رواج یہ بھی تھا کہ اگر کسی نے آپ پر سیب پھینکا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ سیب پھینکنے والا یا والی آپ کو پسند کرتا ہے۔

جی ہاں یونان میں سیب کو ایفرو ڈائٹ (محبت کی دیوی) سے تعبیر کیا جاتا ہے اور اس کی ہزاروں سال پرانی روایت ہے۔

یونان میں قائم اس قدیم ترین رواج کے پیچھے دراصل یونانی دیویوں اور دیوتاؤں کی ایک شادی کی تقریب کا واقعہ ہے۔ روایتوں میں آتا ہے کہ مذکورہ تقریب میں ایریس (تنازع کی دیوی) کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اُس نے انتقاماً غصے میں شادی میں خفیہ شرکت کی اور ایک سنہرا سیب تین دیویوں (ایفرو ڈائٹ، ایتھینا اور ہیرا) کی طرف پھینکا۔ اس سیب پر یہ الفاظ درج تھے، ’خوبصورت ترین کے نام‘۔

اس مبہم پیغام کی وجہ سے تینوں دیویوں میں تنازع کھڑا ہوگیا۔ ہر دیوی کا خیال تھا کہ یہ سیب اُس کیلیے پھینکا گیا ہے۔ پھینکنے والے کا تو پتہ نہ چل سکا لیکن تنازع کو حل کرنے کیلیے یونان کے سب سے بڑے خدا زیوس نے اس وقت کے شہزادے ٹرائے کو بلوا کر انتخاب کروایا کہ کون اس سیب کا سب سے زیادہ حقدار ہے۔ ٹرائے نے اس سیب کے لیے تینوں دیویوں میں سے ایفرو ڈائٹ کو اس کا حق دار قرار دیا۔

اس کے بعد یہ یونان میں یہ رواج چل پڑا جو آج بھی کسی نہ کسی صورت برقرار ہے جس کے مطابق کسی پر سیب پھینکنا محبت کا اعلان ہوتا ہے اور اگر اس سیب کو پکڑ لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ محبوب نے آپ کی محبت کو قبول کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button