تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نیب طلبی کے نوٹسز خلاف قانون قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ نیب تحقیقات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نیب طلبی کے نوٹس کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ 

عدالت نے نیب طلبی کے نوٹس کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کا کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قانون کے مطابق نیب فریش نوٹس جاری کرنے میں آزاد ہے۔

عدالت نے کہا کہ نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button