تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ کو اسمبلی ریکارڈ فراہمی کا معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کو اسمبلی ریکارڈ فراہمی کا معاملہ خصوصی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ خصوصی کمیٹی ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو تحقیقات کیساتھ ریکارڈ حوالگی کا بھی فیصلہ کرے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے نجم ثاقب کی آڈیو کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ایوان میں اظہارِخیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دو آئینی ادارے آمنے سامنے آچکے ہیں آئین کی تشریح کرنے والوں میں تضاد آرہا ہے ہاؤس کی کمیٹی بنادیں جوجسٹس منیر سے لیکر آج تک آئین کی کھلواڑ کی تحقیقات کرے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ججز نے بھی انگوٹھے لگائے سیاستدان بھی آئین کی خلاف ورزی کے بیفشری بنے ہیں آئین ہمیں جو اختیارات دیتا ہے انھیں استعمال کریں گے، عدالت کا بنیادی کام انصاف فراہم کرنا ہے ضمانتوں کے ہزاروں کیس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button