تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سے مذاکرات : پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، رپورٹ میں مذاکرات کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی، مذاکرات میں کب کیا ہوا، تحریک انصاف نے متفرق درخواست کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی کی متفرق درخواست میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تین ادوار ہوئے، مذاکرات میں پی ٹی آئی نے ہر ممکن حد تک لچک دکھائی۔

اس کے علاوہ متفرق درخواست میں گزشتہ رات ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ اپنے حکم پر عمل درآمد کروائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیا نے مذاکرات کی ناکامی پر پی ٹی آئی کے مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

مذاکرات میں ہمارا مؤقف یہ تھا کہ اگر 14 مئی تک اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں تو پی ٹی آئی تمام انتخابات ایک دن پر رضا مند ہوجائے گی لیکن پی ڈی ایم نے اتفاق نہیں کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button