تازہ ترینخبریںپاکستان

اتوار اور پیر کی چھٹی منسوخ ہونے کا حکم جاری

سینیٹر طلحہٰ محمود نے وزارت مذہبی امور کی تین روزہ سرکاری چھٹی منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حج کی تیاریوں کیلئے احکامات جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں حج انتظامات پر اجلاس ہوا، اجلاس میں حج انتظامات پربریفنگ اور ہدایات دی گئی۔

وزیر مذہبی امور نے وزارت کی 3روزہ چھٹی منسوخ کردی اور حج کے متعلقہ حکام کو حج کی تیاریوں کیلئے احکامات جاری کردئیے۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہفتہ، اتوار اور پیر تینوں دن حج سیکرٹریٹ سے متعلق حکام کام کریں گے، وقت کم ہے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

سینیٹر طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ عازمین حج مناسک اورانتظامی امورسمجھ کرجائیں، خواتین کی تربیت اورمخصوص مسائل پرخصوصی توجہ دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ مرد عازمین حج خواتین کی حج تربیت پرکوئی سمجھوتہ نہ کریں، عازمین سعودی موبائل ایپ سے آگہی حاصل کریں، سعودی عرب میں رہنمائی کیلئے پاکستانی معاونین حج موجود ہوں گے۔

وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین صرف منظور شدہ کمپنیوں سےبکنگ کرائیں، سوشل میڈیا پر سستے حج کے اعلانات سے محتاط رہیں، حج بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے تصدیق کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button