تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

‘جولائی میں اسمبلی تحلیل کی کوئی منطق نہیں’

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے تیرہ اگست کو تو ویسے ہی اسمبلیاں ختم ہوجانی ہیں،جولائی کی کوئی منطق نہیں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آج حکومت سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، مذاکرات میں دونوں جانب سےاظہار رائے کیا گیا ہے، کل دوبارہ ملاقات ہوگی،
اور دونوں جانب سے سفارشات تحریری طور پر پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ بالکل واضح ہے کہ جو آئین میں لکھا ہے اس پرعمل کریں،دوسری جانب سے کاؤنٹر ڈیمانڈا ٓنی ہےکہ آئین میں رہتےہوئے کیا کرناہے؟۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماورائےآئین لےجایاجاچکاہے، اسی قانون کے تحت چلناہےتو کچھ بھی وقعت نہیں رکھا بس یہ ہوگا کہ کل طاقتورہی اقتدارمیں رہےگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکے پی پر بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ آئین کےمطابق چلنا ہوگا، قومی اسمبلی،سندھ،بلوچستان اسمبلیوں کی تحلیل کی بات ہونی ہے، تیرہ اگست کو تو ویسے ہی اسمبلیاں ختم ہوجانی ہیں،جولائی کی کوئی منطق نہیں ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کرانےکی درخواست تو سپریم کورٹ مسترد کر چکی ہے ان مذاکرات میں آئین کےدائرے میں رہ کرکوئی حل نکل آئےتو پاکستان کےمفادمیں ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button