
دھماکا بہت شدید تھا، ایسا لگا قیامت آگئی، عینی شاہد
تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکے کے عینی شاہد نے انکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا دھماکا بہت شدید تھا، ایسا لگا قیامت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات کےعلاقے کبل میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے قریب دو دھماکے ہوئے، عینی شاہد نے بتایا کہ بہت زوردار دھماکے تھے ایسا لگ رہا تھا قیامت آگئی
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکا ہوتے ہی بجلی چلی گئی ،بہت لوگ مرگئے بہت زخمی ہوگئے۔
یاد رہے سوات کےعلاقے کبل میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کےقریب دو دھماکے ہوئے ، جس کے نتیجے میں عمارت زمیں بوس ہوگئی ، گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ہر طرف ملبے کا ڈھیر نظر آنے لگا۔
سوات میں تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دو دھماکوں سے اموات کی تعداد سترہ ہوگئی، دھماکوں کے نتیجے میں نو اہلکار اور تین شہری شہید ہوئے۔
لیڈی اہلکار سمیت ستر افراد زخمی ہوئے ، جس میں سے آٹھ اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق پانچ زیر تفتیش ملزمان بھی جان سے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں ہونے والا دھماکا تخریب کاری نہیں ہے، دھماکا سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہوا، جہاں اسلحہ اور مارٹر گولے رکھے تھے، دھماکے کے بعد اسلحہ اور گولیاں بھی بکھری نظر آئیں