تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی پی کا مذاکرات ٹاسک، تمام جماعتوں کے راضی ہونے پر جے یو آئی اور ن لیگ سے رابطہ کیا جائے گا

پیپلز پارٹی نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے رابطے شروع کر دیے ہیں تمام جماعتوں کے راضی ہونے پر جے یو آئی اور ن لیگ سے رابطہ کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر اتفاق رائے کے لیے گزشتہ دنوں پی پی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل تھی جس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمٰن اپوزیشن سے مذاکرات میں رکاوٹ ہیں جس پر پیپلز پارٹی نے یہ رکاوٹ دور کرنے کے لیے پہلے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے پی پی رہنما نے بتایا کہ بی این پی اور محسن داوڑ سے بات چیت ہو چکی ہے اور اب دیگر جماعتوں سے بات ہوگی۔

پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اے این پی، ایم کیو ایم اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے آج ملاقات کا امکان ہے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ق سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق جب موجودہ سیاسی تناؤ سے نکلنے کے لیے دیگر سیاسی جماعتیں مذاکرات پر آمادہ ہو جائیں گی تو اس کے بعد جے یو آئی اور ن لیگ سے رابطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ہفتے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر اتفاق رائے کے لیے پی پی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا سید نوید قمر اور قمر الزماں کائرہ شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات چیت کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button