تازہ ترینخبریںدنیا

سکھ علیحدگی پسند تنظیم کا اہم رہنما گرفتار

بھارتی پنجاب پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کو ہوشیار پور سے گرفتار کرلیا ہے ،

پنجاب میں علیحدگی پسند سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی پپل پریت سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے پپل پریت سنگھ کو شہر ہوشیار پور سے گرفتار کرلیا ہے، امرت پال سنگھ کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

انہوں نے سکھ تنظیم اکال تخت کو بٹھینڈا میں بیساکی کے موقع پر "سربت خالصہ” کا اجتماع کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 14 اپریل تک پنجاب میں پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

اکال تخت کے سربراہ نے گیانی ہرپریت سنگھ نے امرت پال سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے سامنے سرینڈر کردیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ نہ تو اکال تخت پر سرینڈر کریں گے اور نہ ہی تنظیم اس حوالے سے پولیس سے مذاکرات کرے گی۔

امرت پال کی اپیل کے بعد شرومانی گرودوارا پربندھک کمیٹی نے کہا ہے کہ صرف اکال تخت کے سربراہ کو ایسا اجتماع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ سربت خالصہ کا اجتماع صرف دو مرتبہ 1986 اور 2005 میں کیا گیا تھا۔

امرت پال نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ مفرور نہیں ہیں اور جلد ہی دنیا کے سامنے پیش ہوں گے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا ہوں وہ ذہن سے یہ بات نکال دیں۔

خیال رہے کہ پولیس امرت پال کو 18 مارچ سے ڈھونڈ رہی ہے لیکن تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button