تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سپریم کورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل 2023 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بل کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل 2023 سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، محمد شافع منیر ایڈووکیٹ نے بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے رولز بنانےکااختیارصرف سپریم کورٹ کوہے، بل کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو اسلام آبادہائیکورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا، وکیل سعید آفتاب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر مجوزہ ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے پیش کیا تھا ، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر کے اعتراض پر مبنی خط کو بھی ایوان مییں دہرایا اور کہا کہ صدر عارف علوی نے خط میں جو الفاظ استعمال کے ہیں وہ مناسب نہیں انہیں پہلے بھی ایوان سے کئی بار پیغام دیا کہ ریاست کے سربراہ بنیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ صدر ایک جماعت کے کارکن کی عینک پہن لیتے ہیں ریاست کے سربراہ نہیں بنتے وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ ایوان قانون سازی کا مکمل اختیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button