تازہ ترینخبریںپاکستان

کوئٹہ میں پولیس آپریشن : ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار جاں بحق

کچلاک کے علاقے میں پولیس کے ملزمان کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار جاں بحق اور ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قریب کچلاک میں پولیس نے ملزمان کے خلاف آپریشن کیا، دہشت گردوں نے گھر سے اندر سے گھات لگا اے ٹی ایف کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

جوابی کارروائی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چار اہلکار شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا، آپریشن میں انسداد دہشت گردی فورس کے جوان بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کوئٹہ پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ، گذشتہ روز سریاب روڈ اور شارع اقبال پر دو دھماکے ہوئے تھے ، جس کے نتیجے میں بچی اور دو پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اوراٹھارہ زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ذوہیب محسن کا کہنا تھا کہ دو سے تین کلو بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، حملے میں ایس ایس پی اور ایس ایچ او کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button