تازہ ترینخبریںپاکستان

سیکیورٹی فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 2 جوان شہید

ضلع خیبر کےعلاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سےٹکراگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبرکے علاقےباڑہ میں دوران گشت سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں نائب صوبیدارحضرت گل اورسپاہی نذیراللہ محسود شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں فرنٹیئرکورخیبر پختونخواکےنائب صوبیدار حضرت گل ، نائیک نذیراللہ محسود شامل ہیں، نائب صوبیدارحضرت گل شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ سے ہے جبکہ نائیک نذیر اللہ شہید کا تعلق ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدارحضرت گل شہید نے سوگواران میں بیوہ ،دو بیٹےاوردو بیٹیاں چھوڑیں ہیں جبکہ سپاہی نذیراللہ محسود شہید کےغمگساروں میں بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکےلئےآپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکےلئےپرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز صوابی اور شمالی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر کئے گئے حملوں میں ایک افسر سمیت دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق صوابی میں پولیس اہلکار کار پر سوار منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button