تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب

اہم سیاسی فیصلوں کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کر لیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان آن لائن بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور اتحادیوں کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں۔

سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور فل کورٹ کے حکومتی مطالبے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button