تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف کی شرط پوری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ

 ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے 14روپے24پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کر دی گئی ہے ،بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ملک بھر کی تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک پر کے صارفین پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا )نے بجلی صارفین سے رواں مالی سال 2022کے دوماہ(اگست وستمبر )کیلئے  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں موخر کیے گئے بلز آئندہ آٹھ ماہ میں وصول کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزارت توانائی نے ملک کے اکثر علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ان دوماہ میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولی موخرکردی تھی ۔ اتھارٹی کے جاری کردہ فیصلہ کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین سے سال 2023کے مارچ سے اکتوبر تک وصول کیے جائیں گے۔

رواں سال بجلی کے صارفین 14.24 روپے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ، جس میں دو سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں10.34روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔ دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹو صارفین سے بھی 14.24روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

اسی طرح 300 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی 14.24روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے جبکہ کسانوں سے 8 ماہ میں9.90روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کئے جائیں گے۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے اسی مدت میں 200یونٹس تک پروٹیکٹیڈ صارفین سے 9.97روپے فی یونٹ، 200یونٹس تک نان پروٹیکٹیڈ صارفین سے 13.87روپے فی یونٹ جبکہ 300یونٹس تک نان پروٹیکٹیڈ صارفین سے بھی 13.87روپے فی یونٹ وصول کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button